یوپی بورڈ:انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی منسوخ

   

لکھنو : انٹر میڈیٹ کے طلبہ کے امتحان کے سلسلے میں سی بی ایس ای بورڈ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے یوپی میں یوگی حکومت نے جمعرات کو اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل کے 10ویں و 12ویں جماعت کے امتحان کو منسوخ کرنے کا رسمی اعلان کردیا۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کورونا انتظام کے لئے تشکیل شدہ ٹیم-9کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ کووڈ وبا کی موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے بچوں کی سیکورٹی سب سے ترجیحی کام ہے ۔ وزیر اعظم کی ترغیب سے اترپردیش حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ تعلیمی سیشن میں سیکنڈری ایجوکیشن کونسل کی 10ویں اور 12ویں بورڈ کے امتحان کا انعقاد نہیں ہوگا۔ اس ضمن میں تفصیلی مینول اور دیگر رہنما ہدایات جلد ہی جاری کردئیے جائیں گے ۔