لکھنو:اتر پردیش پبلک سروس کمیشن نے چہارشنبہ30 اگست کو اتر پردیش جوڈیشل سروس (سول جج جونیئر ڈویژن) بھرتی امتحان-2022 کا نتیجہ جاری کیا ہے۔ یہ امتحان پی سی ایس (جے) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس کے ٹاپرس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے حاذق حسین انصاری اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے محمدڈی یونس شامل ہیں۔ حاذق حسین کو ساتواں رینک ملا ہے جب کہ یونس کو دسواں ملا ہے۔ مبارک پور قصبہ (اعظم گڑھ) کے رہنے والے حاذق حسین انصاری نے سول جج جونیئر ڈویژن کا امتحان پاس کیا ہے۔حاذق حسین کی کامیابی سے پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے ساتواں رینک حاصل کیا ہے۔ انہیں مبارکباد دینے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر اہل علاقہ کا رش ہے۔ حاذق حسین انصاری ولد حسین انصاری، مبارک پور کے پورسوفی محلہ کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے یوپی پبلک سروس کمیشن پریاگ راج کے یوپی جوڈیشل سروس سول جج جونیئر ڈویژن کا امتحان پاس کیا ہے۔ جس میں انہوں نے ساتواں رینک حاصل کیا ہے۔ حسین احمد انصاری ولد عبدالرحمان انصاری ساکن مبارک پور، بلیا میں ایڈمیشنل جج ہیں۔ ان کے بیٹے حاذق انصاری نے رائے بریلی سے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا ہے۔علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ ایل ایل بی کا امتحان پاس کرنے کے بعد دہلی سمیت دیگر ریاستوں میں امتحان دیا۔ اس کے بعد اتر پردیش میں بھی دو بار امتحان دیا، دوسری بار امتحان 2022 میں ہوا۔ جس کا نتیجہ سنایا گیا۔ جس میں حاذق کو کامیابی ملی۔ان کی شادی مبارک پور کے محلہ پورہ رانی میں ہوئی ہے۔ بیوی آفرین بانو اپنے شوہر کی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔والدہ شوکت ایک گھریلو خاتون ہیں۔