یوپی حکومت کی جانب سے میگا صفائی مہم کا آغاز

   

لکھنؤ: اترپردیش کے شہری ترقیات کے وزیر اے کے شرما نے جمعرات کو ریاست کے 75اضلاع کے 750میونسپل باڈیز کے لئے 75گھنٹوں کی’شودھ بھارت مشن ارب’ کے تحت ایک میگاصفائی مہم کا آغاز کیا۔شرما نے ریاست کی راجدھانی کے حسین گنج علاقے میں مہانا پرتاپ چوراہے سے ‘عزم 75اضلاع، 75گھنٹے ،750میونسپل باڈیز مہم’کا آغاز کیا۔ اس مہم کا مقصد اترپردیش کو گاربیز ولنریبل پوائنٹس’جی وی پی‘سے پاک بنانا ہے ۔انہوں نے مہم کا آغاز کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں، دوکانوں اور اداروں کا کوڑا ادھر ادھر نہ پھینکے ، بلکہ کوڑا کچرا الگ الگ کر کے مقامی بلدیہ کو دستیاب کرائیں تاکہ اس کا استعمال ہوسکے ۔شفاف مہم کے تحت ریاست کے تقریبا 750میونسپل باڈزی میں کچڑا جمع کرنے کے معاملے میں جی وی پی اور حساس مقامات کو شفاف مقامات میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے ۔