یوپی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے اعظم خان کا اعلان

,

   

نئی دہلی۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں اتر پردیش حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے اور درخواست کریں گے کہ ان کی جوہر یونیورسٹی کو سیل کرنے کے لیے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ اعظم خان کی درخواست پر سپریم کورٹ نے جمعرات کو اترپردیش حکومت سے جواب طلب کیا۔اعظم خان نے الزام لگایا کہ اتر پردیش حکومت نے عدالتی حکم کے باوجود رام پور میں جوہر یونیورسٹی سے خاردار تار نہیں ہٹائی ہے اور اس کے نتیجے میں یونیورسٹی میں ٹھیک سے کام نہیں ہورہا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اے ایم کھانولکر اور جے بی پاردی والا نے کہا کہ ریاستی حکومت 19 جولائی تک اپنا جواب داخل کرے اور اس معاملے کی آیندہ سماعت 22 جولائی کو ہوگی۔