نئی دہلی۔ 8 فروری (ایجنسیز) یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع بانڈہ میں پیش آیا جہاں 27 سالہ موہنی نامی خاتون اپنے گھر میں ویڈیو بناتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ہندوستانی خاتون کو سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا۔یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع بانڈہ میں پیش آیا جہاں 27 سالہ موہنی اپنے گھر میں ویڈیو بنا رہی تھی۔اہل خانہ کے مطابق موہنی پھانسی کے منظر کی ویڈیو کو دوبارہ ریکارڈ کر رہی تھی، جس کیلئے اس نے اپنے گلے میں پھندا باندھا اور اپنے موبائل فون پر ویڈیو بنانے کے لیے اسٹول پر کھڑی ہوگئی۔اہل خانہ نے مزید بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب موہنی کا توازن بگڑ گیا اور اس کی گردن کے گرد پھندا تنگ ہونے کے باعث وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔