لکھنؤ : اتر پردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن (یو پی ایس آر ٹی سی) نے افسران کو روڈ ویز بسوں میں مسافروں کی سہولیات کو بہتر بنانے اور مسافروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ پرنسپل سکریٹری (ٹرانسپورٹ) اور صدر ایل وینکٹیشور لو، ایم ڈی معصوم علی سرور، اے ایم ڈی اناپورنا گرگ اور یو پی ایس آر ٹی سی ہیڈ کوارٹر کے سینئر افسران کی موجودگی میں تمام ریجنل مینیجرز، سروس منیجرز اور اسسٹنٹ ریجنل مینیجرز کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آپریشنز اور دیگر اہم امور پر بات ہوئی ۔ جائزہ میٹنگ میں سب سے اہم بات محکمہ کی شبیہہ کو بہتر بنانی تھی۔