لکھنو: اترپردیش میں حکمراں جماعت اور اس کی اتحادی پارٹیوں نے ضلع پنچایت صدور کے انتخاب میں 75سیٹوں میں سے 67پر کامیابی حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے ایس پی کے 63سیٹوں کے جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جو اس نے سال 2016 کے انتخابات میں قائم کیا تھا۔سماج وادی پارٹی نے سنت کبیر نگر، بلیا، اعظم گڑھ اور ایٹہ میں جیت درج کی ہے جبکہ باغپت میں اس کی اتحاد آر ایل ڈی کے امیدوار کو جیت ملی ہے۔سماج وادی پارٹی نے اٹاوہ سیٹ سے بلامقابلہ جیت درج کی تھی ۔وہیں بی جے پی نے 21سیٹوں پر بلامقابلہ جیت درج کی تھی جبکہ ہفتہ کو ہوئے الیکشن میں پارٹی اور اس کی اتحادی اپنا دل نے بقیہ 46سیٹوں پر جیت کا پرچم لہراہا ہے۔جبکہ آزاد امیدواروں نے جونپور اور پرتاپ گڑھ میں جیت درج کی ہے۔