لکھنؤ:24ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں 11 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کافی اہم ہوں گے ۔ان نتائج کی بنیاد پر ہی یہ طے ہوگا کہ سال 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کون سی پارٹی اصل حریف ہوگی۔ریاست کے رامپور، جلالپور، پرتاپ گڑھ، لکھنؤ کینٹ، گنگوہ، مانکپور، بلہا،اگلاس،زید پور،گوندپور اور گھوسی سیٹ پر ضمنی انتخاب ہونے والے ہیں۔ ان میں سے نو سیٹوں پر بی جے پی کا قبضہ تھا جبکہ جلالپور سیٹ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور رامپور سیٹ پر سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے قبضے میں تھی۔ بی ایس پی کے راکیش پانڈے امبیڈکر نگر سیٹ سے لوک سبھا انتخاب میں جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے تو رامپور سیٹ سے اعظم خان بھی رکن پارلیمان منتخب ہوگئے ۔ گھوسی سیٹ بھاگو چوہان کو بہار کا گورنر بنائے جانے سے خالی ہوئی ہے ۔