یوپی : مسجد کے اطراف انہدام پر احتجاج

   

مظفرنگر۔بلدی حکام کی جانب سے ایک مسجد کے اطراف مبینہ غیرقانونی ڈھانچوں کے انہدام پر گاؤں کے مقامی لوگوں نے زبردست احتجاج کیا۔ پولیس نے آج بتایا کہ موزوں بہاری گڑھ میں مسجد کے پاس ایک کامپلیکس تعمیر کیا گیا جسے محکمہ جنگلات نے غیرقانونی قرار دیا ہے چنانچہ بلدیہ نے اسے منہدم کردیا۔ اس پر مسجد کے امام اور متعلقہ ذمہ داروں نے مقامی افراد کے ساتھ احتجاج کیا۔