یوپی : موجودہ 6 ایم پیز کو بی جے پی نے ٹکٹ نہیں دیئے

   

لکھنؤ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے حیران کن اقدام کرتے ہوئے اترپردیش سے 6 موجودہ ایم پیز کو ٹکٹ نہیں دیا ہے جن میں مرکزی وزیر کرشنا راج اور درج فہرست طبقات سے متعلق قومی کمیشن کے صدرنشین رام شنکر کٹھیریا شامل ہیں۔ پارٹی نے لوک سبھا چناؤ کے لئے جمعرات کو 184 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی جس میں وزیراعظم نریندر مودی کو وارانسی کو وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کو لکھنؤ سے دوبارہ پارٹی امیدوار بنایا گیا ہے۔