یوپی میں آسمانی بجلی گرنے سے 18 ہلاک

   

لکھنؤ: یوپی کے کئی اضلاع میں گزشتہ جمعرات کو موسلادھار بارش ہوئی۔ اس دوران مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے 18 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ بجلی گرنے سے کئی مویشی بھی مر گئے۔ حکومت کی طرف سے تمام مرنے والوں کے لواحقین کو قدرتی آفت کے تحت معاوضہ دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ رائے بریلی میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی۔ یہاں کے مختلف علاقوں میں بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ نصف درجن افراد جھلس گئے۔