لکھنؤ:اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے کورونا وائرس کی چین کو توڑنے کے لئے ریاست میں پابندیوں کوپھر سے ہر ہفتے اور اتوار کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مسٹر یوگی نے اتوار کو ٹیم 11 کی باقاعدہ میٹنگ میں ریاست کے وزرا اور سینئر حکام کے ساتھ غور و خوض کرنے کے بعد اس ضمن میں فیصلہ کیا۔ایک سینئر افسر نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سبھی بازار،تجارتی ادارے اور سڑک ٹریفک ہفتے کے آخر میں بند رہیں گے ۔