یوپی میں ایس آئی آر، 2.89 کروڑ نام ہٹائے جائیں گے

,

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ۔27؍ڈسمبر ( ایجنسیز ) اتر پردیش میں ووٹر لسٹ کے خصوصی گہری نظر ثانی (SIR) کے پہلے مرحلے کی آخری تاریخ جمعہ کو ختم ہوگئی۔ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل دو بار تاریخ میں توسیع کی تھی لیکن تیسری بار اس میں توسیع نہیں کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی کاؤنٹنگ فارم بھرنے اور جمع کرانے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔2.89 کروڑ ووٹروں کے نام ہٹائے جائیں گے ۔ ریاست کی ووٹر لسٹ میں کل 15.44 کروڑ نام درج ہیں۔ ایس آئی آر کے بعد 2.89 کروڑ ناموں کو حذف کرنے کا عمل جاری ہے۔ 1.11 کروڑ ووٹروں کو نوٹس جاری کیے جائیں گے۔اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے بتایا کہ مسودہ ووٹر لسٹ 31 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ 31 دسمبر سنہ 2025 سے 30 جنوری سنہ 2026 تک دعوے اور اعتراضات درج کیے جا سکیں گے۔ وہیں 31 دسمبر سے 21 فروری 2026 تک نوٹس کے مرحلے کے دوران کاؤنٹنگ فارمز پر فیصلے کیے جائیں گے اور دعوے اور اعتراضات کو حل کیا جائے گا۔ اس کے بعد حتمی ووٹر لسٹ 28 فروری سنہ 2026 کو شائع کی جائے گی۔