یوپی میں ایک دن میں 37کروڑ پودے لگانے کا ریکارڈ

   

لکھنؤ: 9 جولائی (یو این آئی) اترپردیش میں چہارشنبہ کو ‘ایک ددرماں کے نام 2.0مہم کے تحت ریکارڈ تعداد میں 37.21 کروڑ سے زیادہ پودے لگائے گئے ۔پوری ریاست کے تمام ڈویژنوں اور اضلاع، یوگی حکومت کے تمام محکموں اور سماجی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر شجرکاری کی گئی۔ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے بعد محکمہ دیہی ترقی نے 13.12 کروڑ سے زیادہ پودے لگانے کا سب سے زیادہ ہدف حاصل کیا۔ جبکہ شجرکاری مہابھیان-2025 کے تحت، ضلع نے سب سے زیادہ 1.58 کروڑ پودے لگا کر پوری ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا، جب کہ جھانسی، لکھیم پور کھیری اور جالون بالترتیب دوسرے ، تیسرے اور چوتھے مقام پر رہے ۔ شجرکاری مہابھیان-2025 کے تحت ایک طرف، محکمہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی نے 14,05,87,234 پودے لگائے ۔ دوسری جانب محکمہ جنگلات کے بعد دیہی ترقی کا محکمہ سب سے زیادہ 13 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار 341 پودے لگا کر باقی تمام محکموں سے آگے رہا۔ محکمہ دیہی ترقی کی یہ کوشش دیہی علاقوں میں ہریالی بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔