٭ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے درمیان چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ روزانہ کی اُجرت پر کام کرنے والے 15 لاکھ مزدوروں اور 20.37 لاکھ کنسٹرکشن ورکرس کو فی کس ماہانہ ایک ہزار روپئے کی اعانت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں 1.65 کروڑ فیملیوں کو ایک ماہ کا راشن بطور امداد دیا جائے گا۔ آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کیاکہ تمام ورکرس لیبر سیس فنڈ سے یہ رقم حاصل کرسکتے ہیں۔