بریلی ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تین افراد بشمول دو لڑکے یوپی کے شہر بریلی ضلع جالان میں ہلاک ہوگئے۔ 12 سالہ نریندر اور 13 سالہ اومکار متوطن شنکرپور ناگلا دیہات بریلی اپنے کھیت سے دوپہر کے وقت گھر واپس ہورہے تھے جبکہ بجلی گرنے کا حادثہ پیش آیا۔ مبینہ طور پر ان کی موت برسرموقع واقع ہوگئی۔ ان کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں دو افراد بابالپور دیہات میں بجلی گرنے کے واقعہ میں زخمی بھی ہوگئے۔