لکھنو 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں اتوار کو بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 32 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک دن قبل بجلی گرنے سے ریاست میںایک شخص کی موت واقع ہوئی تھی ۔ ایک سرکاری بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ 13 افراد بجلی گرنے سے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آج ایک دن میں سات افراد کانپور میں اور فتح پور میں ‘ پانچ افراد جھانسی میں‘ چار افراد جلاوں میں‘ تین افراد ہمیر پور میں ‘ دو افراد غازی پور میں ہلاک ہوئے جبکہ دیگر اضلاع میں ایک ایک فرد بجلی گرنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا ہے ۔