یوپی میں بی ایس پی کا ’ترقیاتی ماڈل‘نافذ :مایاوتی

   

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی نے گنگا ایکسپریس وے سمیت یوپی میں تمام ترقیاتی کاموں کو اپنی پارٹی کا’ترقیاتی ماڈل’قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے میعاد کار میں کرائے گئے کام پر پہلے سماج وادی پارٹی اور اب بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے ۔ انہوں نے یوپی میں ترقیاتی کام کور روکنے میں اس وقت کی مرکز کی کانگریس حکومت کو بھی ہدف تنقید بنایا۔مایاوتی نے آج اس ضمن میں سلسلہ وار تین ٹوئٹ کئے ۔