یوپی میں بی جے پی اپنا اتحاد بنانے بے چین : مایاوتی

   

لکھنو۔20 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام )سربراہ بی ایس پی مایاوتی نے آج دعویٰ کیا کہ بی جے پی اُترپردیش میں سماج وادی پارٹی کے ساتھ اُس کے اتحاد سے خائف ہے اور اب وہ خود اپنا اتحاد قائم کرنے کے لئے بے چین ہے ۔ اُنھوں نے یہ بات مہاراشٹرا میں شیوسینا اور ٹاملناڈو میں انا ڈی ایم کے پارٹی کے ساتھ بی جے پی کے اتحاد کے تناظر میں کہی ہے ۔