لکھنو : اترپردیش کے علاقہ باندہ میں ایک تقریب کے دوران 55 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی اور ایک کمسن لڑکی زخمی بتائی گئی۔ پولیس نے کہاکہ فائرنگ کرنے والا شخص نشہ میں دھت تھا، اِسی خوشی کے عالم میں رقص کرتے ہوئے اپنی لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کردی۔ سرکل انسپکٹر نرینی سیارام نے کہاکہ زخمی لڑکی کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکی کی حالت نازک ہے۔