سون بھدرا ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے ضلع سون بھدرا میں ایک جائیداد کے تنازعہ پر دو گروپ کے درمیان مبینہ فائرنگ کے بعد کم از کم 9 افراد ہلاک اور تقریباً 20 زخمی ہوئے۔ ضلع مجسٹریٹ انکیت کمار اگروال نے کہا کہ اس کیس کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ تقریباً 100 افراد کے درمیان ایک گھنٹے تک گھمسان کی لڑائی ہوتی رہی۔ دونوں جانب فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔