یوپی میں جرائم ، پرینکا گاندھی کا یوگی حکومت پر پھر طنز

   

نئی دہلی۔3جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی مشرقی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاست میں مسلسل ہونے والے جرائم کے واقعات کے کو لے کر ریاست کی یوگی حکومت پر بدھ کو پرھ حملہ کیا اور سوال کیا کہ آخر جرائم روکنے میں وہاں کا انتظامیہ ناکام کیوں ہورہا ہے ۔واڈرا نے ٹویٹ کیا‘‘اترپردیش کے لیڈر ریاست میں مسلسل بڑھتے جرم پر میرے ٹویٹ کا کچھ بھی جھوٹ موٹ جواب دے دیں،مگر پرانی کہاوت ہے ‘ہاتھ کنگن کو آرسی کیا،پڑھے لکھے کو فارسی کیا۔اترپردیش میں بدمعاشوں کی حرکتیں بڑھتی جارہی ہیں اور عوام پوچھ رہی ہے کہ ایساکیوں ؟’’اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے مظفر نگر میں دروغہ کو گولی مارکر بدمعاش پیشی پر لائے گئے ایک خطرناک مجرم کو چھڑاکر فرار ہوگئے ۔