لکھنو ۔28 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کانگریس اکائی کے صدر اجے کمار للو نے بلند شہر میں سادھووں کے بہیمانہ قتل پر یوگی حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں قانون کا نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کا راج قائم ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکمرانی میں مجرمین کے حوصلے بلندہیں۔جبکہ عوام خوف کے سائے میں جینے پر مجبور ہیں۔
