لکھنؤ ۔ یوپی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم اونیش اوسھتی نے کہا کہ جمعہ کی رات 10 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک کچھ پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ یہ پابندیاں ہر ہفتہ و اتوار کو رہیں گی۔ اس مدت کے دوران تمام سرکاری دفاتر کو لازمی خدمات اور بینکوں کے علاوہ بند کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح اترپردیش میں بھی کورونا کیسیس میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔
