یوپی میں جنگل راج ،ریاستی حکومت جاگ جائے

   

صدر سماجوادی پارٹی اکھیلیش یادو کی گورنر کو یادداشت
لکھنؤ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے ہفتہ کو ریاستی گورنر رام نائیک سے ملاقات کی اور ریاست میں بگڑتی ہوئی امن و قانون کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو جاگنا جانا چاہئے کیونکہ ریاست میں قانون میں کوئی ہنر باقی نہیں ہے اور ہر طرف جنگل کا راج کا دورہ دورہ ہے۔ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت اکھیش یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے صدر حکومت میں گورنر امن و قانون کی بحالی میں مداخلت کرتا رہا ہے لیکن اب خاموش معنی خیز ہے اور یادو طبقہ کے افراد سرکاری مشنری نے ہٹا دیئے گئے ہیں، اب شاید کوئی یادو ایس پی یا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باقی رہا ہے۔ گورنر کو چاہئے کہ وہ فوری ریاست میں مداخلت کرے۔ ان کے ساتھ سینئر پارٹی لیڈر احمد حسن بھی موجود تھے جنہوں نے گورنر کو ایک یادداشت پیش کی جس میں امن و قانون کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گورنر سے مداخلت کی پرزور اپیل کی ہے۔ بی جے پی دور حکومت میں ماں بیٹیاں غیرمحفوظ ہیں اور مجرم پیشہ افراد جن کو جیل میں ہونا چاہئے، آزاد گھوم رہے ہیں۔