لکھنؤ۔ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے آج کہا کہ لکھیم پور کھیر ی میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی اور اعظم گڑھ و چندولی میں دلتوں کی ہراسانی اس بات کے ثبوت ہیں کہ اترپردیش میں جنگل راج چل رہا ہے ۔ محترمہ مایاوتی نے ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا یوپی میں موجودہ بی جے پی حکومت میں بھی قانون کا نہیں بلکہ جنگل راج چل رہا ہے ۔ جس کے تحت یہاں پنچایت انتخابات میں پیش آئے متعدد تشدد کے واقعات و لکھیم پور کھیری کی ایک خاتون کے ساتھ کی گئی بدسلوکی بھی کافی شرمناک ہے ۔ کیا یہی ان کا قانون کا راج و جمہوریت ہے ۔ یہ سوچنے کی بات ہے ۔