یوپی میں خاتون نے سندور کھاکر خودکشی کرلی

   

دانپور : اترپردیش کے دانپور موضع میں ایک 26 سالہ خاتون نے اپنے شوہر سے جھگڑنے کے بعد سندور کھا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ شوہر نے اسے اپنے ساتھ سورت لے جانے سے انکار کردیا تھا جہاں وہ کام کرتا ہے۔ شوہر نے بیوی سے کہا کہ وہ گھر پر رہ کر اپنے ڈھائی سالہ بچہ کی دیکھ بھال کرے اس پر برہم ہوکر خاتون نے انتہائی اقدام کیا۔