یوپی میں سرگرمیوں کیلئے اڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ،3مئی(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لاک ڈاؤن -3 کے دوران ریاست میں کام کاج شروع کرنے کے لئے ایک ایکشن پلان بنا کر اڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ یوگی نے اتوار کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن کے انتظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن 3کے دوران ریاست میں کام کاج کو چلانے کے لئے ایک ایکشن پلان بناکر اڈوائرزی جاری کی جائے۔ انہوں نے انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی کے کمشنر کو لیبر ریفارمس پر ایکشن پلان بنائے جانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مستفید ہونے والوں کے بینک کھاتے میں گھر چلانے کے بھتے کی رقم جلد از جلد منتقل کرائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ قرنطینہ سینٹر اور کمیونٹی کچن وغیرہ انتظامات کا مکمل معائنہ کیا جائے ۔اس کام میں کوئی بھی لاپرواہی نہ برتی جائے۔ ہر قرنطینہ سنٹر میں اچھا اور مناسب مقدار میں کھانا مہیا کرایا جائے ۔انہوں نے سپلائی چین کو اسی طرح بہتر بنائے رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے ڈور اسٹیپ ڈلیوری کو اور موثر بنانے کی ہدایت دی۔اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ عالمی وبا کووڈ۔19 سے بچاؤ کے لئے نفاذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے محصول میں زبردست کمی آئی ہے ۔یوگی نے ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن کے نظم کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی وبا کووڈ سے بچاؤ کیلئے نفاذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے محصول میں زبردست کمی آئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن نظم کے نفاذ سے محصول میں کمی آئی ہے۔ اس کے باوجود ریاستی حکومت کے ذریعہ ریاست کے 16 لاکھ ملازمین کی تنخواہ اور 12 لاکھ ریٹائر ملازمین کی پنشن کی وقت سے پہلے ادائیگی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔واضح رہیکہ رواں مالی سال 2020-21 کے بجٹ کے مطابق اپریل مہینے میں ٹیکس سے محصول حاصل کرنے کا ہدف 12141.04 کروڑ روپے تھا جس کے برعکس 2012.66 کروڑ روپے ہی حاصل ہوئے یہ ہدف کا محض 16.6 ہے ۔ اسی طرح غیر ٹیکس محصول کے حصول کا ہدف1512.98 کروڑ روپے کے مقابلے میں 282.12 کروڑ روپے ہی موصول ہوئے ہیں۔ یہ رقم ہدف کا 18.6 فیصد ہے ۔
یوگی نے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں رہنے والے ملازمین اپنے معاونوں کے لئے کرونا کیریر بن سکتے ہیں اس لئے یہ لوگ اپنے کام کی جگہ نہ جائیں۔