جالون15مئی(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ضلع جالون میں مہاراشٹرا سے مہاجر مزدوروں کو لے کر آرہی ڈی سی ایم کے پلٹ جانے سے اس میں سوار دو مہاجر مزدوروں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 44مزدور زخمی ہوگئے ۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر ستیش کمار نے بتایا کہ مہاراشٹرا سے آرہی مہاجرمزدوروں سے بھری ڈی سی ایم کو علی الصبح کسی نامعلوم گاڑی نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے ڈی سی ایم گہر گڈھے میں پلٹ گئی۔ حادثے میں معمولی طور سے زخمی ہوئے ڈی سی ایم ڈرائیور اور مالک راج بہادر نے پولیس کو اس ضمن میں اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی مزدوروں کو باہر نکال کر انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا ۔جبکہ اس حادثے میں مہلوکین کی شاخت چترکوٹ کے تھانہ مئو کے بھٹاری باشندہ سندری بنت ونود اور ضلع بھدوہی کے جمنی کے رہنے والے گوتم ولد چھوٹے لال کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔زخمیوں کو ارئی میدیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے 14 کی حالت کافی نازک بتائی جاتی ہے ۔