لکھنؤ ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یوپی کی سرکار نے پولیس کو ہدایت دی ہیکہ وہ یوپی کے شہروں میں لوگوں کے شناخت کارڈ چیک کریں اور اگر انہیں اس بات کا پتہ چلے کہ یہاں کوئی بنگلہ دیشی یا غیرملکی غیرقانونی طریقے سے قیام پذیر ہے تو اسے نکال باہر کیا جائے۔ ان احکامات کے بعد ریاست میں خوف و دہشت کی فضاء بنی ہوئی ہے۔ اس دوران ڈی جی پی نے اس ساری مہم کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہیکہ یہ این آر سی کی حصہ نہیں ہے پولیس محض غیرقانونی طور پر مقیم لوگوں کے کاغذات کی چیکنگ کرنا چاہتی ہے اور جو بھی غیرقانونی طور پر مقیم پایا جائے گا اس کے خلاف قانون کے دائرہ میںکارروائی ہوگی۔