یوپی میں غیر ملکی شہریوں سمیت 17 ارکان تبلیغی جماعت بری

   

Ferty9 Clinic

لکھنو: یوپی کے دارالحکومت لکھنو میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سشیل کماری نے تبلیغی جماعت کے 17 ارکان کو کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزامات سے بری کر دیا۔ ان سب پر آئی پی سی، فارن ایکٹ اور وبائی امراض ایکٹ کے تحت الزامات عائد کیے گئے تھے۔ عدالت نے کہا کہ ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے کوئی￿ ثبوت موجود نہیں ہے۔الزامات سے بری ہونے والے تبلیغی جماعت سے وابستہ 17 ارکان میں سے 7 غیر ملکی شہری ہیں ۔