یوپی میں مزدوروں کیساتھ بدسلوکی ، پولیس ملازم معطل

,

   

٭ اترپردیش کے ہاپور کے پولیس ملازم کو ایک ویڈیو کے سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معطل کردیا گیا جس میں پولیس ملازم دو مزدوروں کی پٹائی کررہا ہے اور ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ ایک ہوم گارڈ کے ساتھ مزدوروں کو سڑک پر لوٹنے کی سزا دے رہا ہے۔ ہاپور کے اے ایس پی سرویش کمار مشرا نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ملازم کو معطل کردیا گیا۔