الہ آباد: اترپردیش میں مسلم سیاستدانوں کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے مسلم سیاسی قائدین کے خلاف غیرضروری سخت کارروائی شروع کی ہے۔ حکومت کی ان زیادتیوں سے اترپردیش کے مسلمان پریشان ہیں۔ سرکردہ مسلم سیاستدانوں میں اعظم خاں اور مختار انصاری، عتیق احمد اور اشرف شامل ہیں۔ حکومت نے ان کی جائیدادوں کو منہدم کرنا شروع کردیا ہے۔ ریاستی حکومت مسلم قائدین کو دانستہ طور پر اپنی انتخابی کارروائی کا نشانہ بنارہی ہے۔ مسلمانوں کے باشعور طبقہ نے یوگی حکومت کی اس کارروائی پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ حالات کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ صرف الہ آباد میں ہی عتیق احمد کی ایک درجن سے زیادہ قیمتی جائیدادیں منہدم کردی گئیں۔