12ستمبر تک پہلی خوراک لینے والوں کی تعداد 7 کروڑ 22لاکھ سے متجاوز
لکھنؤ: اترپردیش میں 18سال سے زیادہ عمر کی 48فیصد آباد کو کووڈ ویکسین کی کم سے کم پہلی خوراک دی جا چکی ہے ۔آفیشیل ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ کووڈ ٹیکہ کاری کے لئے اترپردیش کی 48فیصد آبادی نے کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلی ہے ۔ 12ستمبر تک پہلی خوراک لینے والوں کی تعداد 7 کروڑ 22لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ اس طرح ریاست میں کل کورونا ٹیکہ کاری 08کروڑ 69لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ یہ کسی ایک ریاست میں ہوئی سب سے زیادہ ٹیکہ کاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ریاست کے 33اضلاع میں کووڈ کا ایک بھی مریض نہیں ہے ۔ اتوار کو ہوئے کووڈ ٹیسٹنگ میں 64اضلاع میں انفکشن کا ایک بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ موجود وقت میں 175کورونا متاثرین کا علاج چل رہا ہے۔ اوسطا ہر دن سوا دو لاکھ سے ڈھائی لاکھ تک ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جبکہ پازیٹیو شرح 0.01فیصدی سے نصف ہوگئی ہے اور ریکوری شرح 98.07فیصد ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اب تک 07کروڑ 51لاکھ 27ہزار 89کووڈ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں ایک لاکھ 80ہزار 599 نئے نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 14نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ محض نو اضلاع میں ہی نئے مریض ملے ہیں۔ اسی مد ت میں 10مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 16لاکھ 86ہزار 497 شہری کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریاست کے 33اضلاع بلیا، علی گڑھ، امروہہ، اجودھیا، باغپت، بلرامپور، باندہ۔ بستی، بہرائچ، بھدوہ، بجنوری، بلند شہر، چندولی، چترکوٹ، ایٹہ، فتح پور، گونڈہ، ہمیر پور، ہردوئی، ہاتھرس، کاس گنج، کشی نگر، مہوبہ، مرادآباد، پیلی بھیت،پرتاپ گڑھ، رامپور، سہارنپور،شاملی، شراوستی، سدھارتھ نگر، سلطانپوراور سونبھدر میں کووڈ کا ایک بھی مریض باقی نہیں ہے ۔ یہ اضلاع کورونا سے مکمل طور سے پاک ہوچکے ہیں۔