یوپی میں ٹرین کی ٹکر سے تین بچوں کی موت

   

فرخ آباد: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے محمد آباد کوتوالی تھانہ علاقے میں تین بچوں کی ٹرین کی زد میں آکر موت ہوگئی۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ ان بچوں کی ونیت(16)، ہری اوم(13) اور رتک عمر 12سال کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔ ریل ذرائع کا قیاس ہیکہ مین پوری کی جانب سے فرخ آباد ہوکر عزت نگر جانے والی خصوصی ایکسپریس کی زد میں آنے سے ان تینوں بچوں کی موت ہوگئی۔