یوپی میں پارٹی سازگار ماحول پیدا کرنے پر ورکرس کا شکریہ بی جے پی ورکنگ پریسیڈنٹ نڈا

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ۔6جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی ورکنگ صدر جے پی نڈا جو دو روزہ دورہ پر یوپی پہنچے ہیں، کہا کہ ریاست میں بی جے پی پارٹی سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے ورکرز کا شکریہ ادا کیا جن کی محنت کی بدولت ریاست میں لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی شاندار جیت رہی اور ریاستی عوام نہ صرف چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ ، وزیراعظم مودی کی قیادت میں پورا یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ماقابل انتخابات سیاسی موقع پر ستی پر مبنی اتحاد قائم ہوا تھا لیکن محض امیت شاہ کی دور اندیشی کے باعث جس میں وہ تمام طبقات کو یکجا کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اپوزیشن اتحاد کو بری طرح ناکام ہوئی۔ نڈا نے پارٹی ورکرس پر زور دیا کہ ہفتہ سے شروع ہونے والی پارٹی رکنیت سازی مہم میں حصہ لیں اور 11 کروڑ کے نشانہ کو آگے بڑھاتے ہوئے 20 کروڑ تک لے جائیں۔ نڈا نے کہا کہ بی جے پی پارٹی نہ کسی ایک مخصوص خاندان کی وارث ہے اور نہ ہی مخصوص طبقہ یا گروہ کی جماعت ہے بلکہ یہ بھارت کی جنتا کی پارٹی ہے۔