یوپی میں پاکستان والی گلی ، نام بدلنے مودی و یوگی سے اپیل

,

   

٭ اترپردیش میں گریٹر نوئیڈا میں واقع ’پاکستان والی گلی ‘ کے رہنے والوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ سے اس گلی کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔ گلی والوں نے دعویٰ کیا کہ اس نام کے سبب انہیں بدنامی کا سامنا ہے۔ انہیں ملازمتیں نہیں مل رہی ہیں اور دوسرے لوگ صرف اس نام کے سبب ان کے ساتھ ٹھیک برتاؤ نہیں کررہے ہیں۔ تقسیم ہند کے دوران بعض افراد پاکستان سے اس گلی میں آکر بس گئے تھے جس کے بعد سے یہ گلی ’پاکستان والی گلی ‘ سے مشہور ہے۔