لکھنؤ: اتر پردیش اسمبلی الیکشن 2022 سے عین قبل پرینکا گاندھی کے مشن یوپی کو دھچکا لگا ہے سابق ایم ایل اے اور پارٹی کے قومی سکریٹری عمران مسعود نے کانگریس چھوڑنے کی بات کہی ہے وہ سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں عمران مسعود نے خود کہا ہے کہ اگر یوپی میں بی جے پی کو ہرانا ہے تو سماج وادی پارٹی کے ساتھ ہی آنا ہوگا یوپی میں صرف ایس پی ہی بی جے پی کا مقابلہ کر سکتی ہے عمران مسعود نے کہا کہ اس حوالے سے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کر رہے ہیں بات چیت ہوتے ہی سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ لیا جائے گا عمران مسعود کے ساتھ نیوز 18 سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کل کارکنوں سے بات چیت کریں گے اس کے بعد سماج وادی شامل ہوں گے عمران مسعود نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہرانا ہے تو اس کے لیے سماج وادی پارٹی ہی واحد آپشن ہے جو بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
