یوپی میں کانگریس کی بہترین پوزیشن ، پرینکا کا تاثر

,

   

Ferty9 Clinic

پارٹی روایتی سیاست کو بدلنے کوشاں ۔ ووٹ شیئر میں اضافے کا دعویٰ
نئی دہلی : کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ وہ اترپردیش میں نئی طرح کی سیاست کر کے وہاں عوام کے سامنے موجود چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری کر رہی ہے اور ان کی پارٹی موجودہ وقت میں ریاست میں سب سے اچھی پوزیشن میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اترپردیش میں نئی طرح کی سیاست کرکے نئی طرح سے سیاسی زمین ڈھونڈنے اور نئی چیلنجز کا سامنا مضبوطی سے کر رہی ہے اور پارٹی کا ووٹ شیئر بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے لہٰذا وہ کہہ سکتے ہیں کہ اترپردیش میں کانگریس اس وقت مضبوط حالت میں ہے ۔ پرینکا نے ایک نجی چینل کے خصوصی انٹرویو میں کہاکہ اتر پردیش میں کانگریس مضبوط پوزیشن میں ہے ۔ تمام کارکنان کے لیے الیکشن لڑنے کے مواقع موجود ہیں اس لیے جو اچھا کام کرے گا’ اسے ٹکٹ ملے گا کیونکہ پارٹی اس الیکشن میں تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار خصوصی جوش و جذبے کے ساتھ کھڑا کر رہی ہے ۔ جو پارٹی میں رہتے ہوئے اچھا کام کرتا رہا ہے ، وہ الیکشن لڑے اور الیکشن جیت کر ریاست میں نئیسیاست شروع کرنے کی مہم کو آگے بڑھائے ۔انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ریاست کی سیاست میں تبدیلی لانا ہے ، اس لیے پارٹی اتر پردیش کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ ان کے پاس تمام سیٹوں پر اچھے امیدوار ہیں۔ یہ وقت ہے کہ پارٹی اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑے ، منفی سوچ چھوڑ کر مثبت مسائل پر سوچے اور نئی طرز کی سیاست کرے ۔پرینکا کو 2019 ء کے لوک سبھا الیکشن سے قبل یوپی میں مشرقی خطہ کی انچارج جنرل سکریٹری بنایا گیا تھا ۔ بعد ازاں اُنھیں جیوترادتیہ سندھیا کی کانگریس سے علحدگی کے بعد پوری ریاست کے اُمور کی ذمہ داری سونپی گئی ۔ گزشتہ ایک سال سے پرینکا نے یوگی حکومت کے خلاف کئی مسائل اُٹھائے اور عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔