یوپی میں کورونا انفکشن کی کمی کے درمیان سبھی پابندیاں ختم

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: اترپردیش میں کورونا انفکشن میں مؤثر کنٹرول کے بعد حکومت نے ماسک کی لازمیت کے ماسوال تمام طرح کی کورونا پابندیوں کو ختم کردیا ہے ۔ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اونیش اوستھی نے جمعرات کو ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا انفکشن کے مؤثر کنٹرول کے بعد سبھی سویمنگ پول اور واٹر پارک کے علاوہ آنگن باڑی مراکز کھلونے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔حکم نامہ کے مطابق شادی تقریبات و دیگر انعقاد میں اب تعداد کی کوئی قید نہیں ہوگی اور وہ اپنی مکمل اہلیت کے ساتھ منعقد کئے جاسکیں گے بشرطیکہ مہمانوں کو انفکشن سے بچانے کے لئے ماسک پہننا اور کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا۔