مظفر نگر 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں رام لیلا ٹیلی کے قریب ہولی کے جشن کے دوران عوام کے دو گروپوں کے درمیان پیش کرکے تصادم کے دوران سنگباری و چاقوزنی کے ضمن میں پانچ افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اسٹیشن ہاؤز آفیسر انیل کاپروان نے جمعرات کو کہاکہ چاقوزنی کے سبب تین افراد زخمی ہوئے تھے۔ ان واقعات کے ضمن میں چھ افراد کے خلاف کوتوالی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن کی شناخت نتن کمار، امرت، آکاش، ساوا پرساد، آکاش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔