شراوستی(یوپی) : اترپردیش میں شراوستی ضلع انتظامیہ نے 10 غیر مسلمہ مدرسے بند کردیئے جو نیپال سرحد کے قریب 15 کیلو میٹر کے دائرہ میں غیر قانونی طورپر چل رہے تھے۔اقلیتی بہبود کے ضلع عہدیدار دیویندررام نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ شراوستی میں جملہ 297 مدرسے ہیں جن میں 192 غیر مسلمہ ہیں۔ہفتہ کے دن 10 مدرسوں کو بے قاعدگیوں کے باعث بند کردیا گیا۔ یہ مدرسے نیپال کی سرحد کے قریب چل رہے تھے۔ ان میں بعض کرایہ کے مکانوں میں اور بعض آدھی ادھوری تعمیر کردہ عمارتوں میں قائم تھے۔