یوپی میں 8 فیصد مسلمانوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا: سروے

   

لکھنؤ : اترپردیش کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے مسلمانوںکے کم از کم 8 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ عام رجحان یہ ہیکہ مسلمان بی جے پی کے خلاف ووٹ دیتے ہیں۔ سی ایس ڈی ایس ۔ لوک نیتی نے اپنے سروے میں بتایا گیا کہ 8 فیصد مسلم ووٹ بی جے پی کو ملے ہیں جبکہ سماج وادی پارٹی کو تقریباً 79 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔ 2017ء کے اسمبلی انتخابات کے مقابل اس مرتبہ بی جے پی کو جو مسلم ووٹ حاصل ہوئے ہیں ان میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔