یوپی ٹیٹ پیپر لیک معاملہ :بڑی مچھلیوں پر کارروائی کب ہوگی؟ ورون گاندھی

   

لکھنو:اتر پردیش ٹیٹ پیپر لیک معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اب تک جہاں اپوزیشن پارٹیاں اس مسئلہپر ریاست کی یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہی تھی، وہیں اب پارٹی کے اندر سے بھی اس کو لے کر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے اس معاملے پر یوگی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ چھوٹی مچھلیوں پر کارروائی سے کام نہیں چلے گا۔ورون گاندھی نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’یوپی ٹیٹ امتحان کا پیپر لیک ہونا لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ ہے۔ اس دلدل کی چھوٹی مچھلیوں پر کارروائی سے کام نہیں چلے گا۔