٭ اترپردیش میں گذشتہ دنوں ایک لیڈی ٹیچر کے تعلق سے اسکام منظرعام پرآیا کہ وہ 25 مختلف اسکولوں میں زائد از 13 ماہ سے پڑھاتے ہوئے ایک کروڑ روپئے کی کمائی کررہی ہے۔حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ پوچھ تاچھ میں ملزمہ انامیکا شکلا نے بتایا کہ وہ تو بیروزگار ہے اور 2017ء سے پانچ مختلف اضلاع میںدرخواست کے باوجود اسے ٹیچنگ کی جاب نہیں ملی۔ انامیکا نے دعویٰ کیا ہیکہ اس کے ڈاکومنٹس کا فراڈ کیلئے استعمال ہورہا ہے۔