یوپی ٹی ای ٹی امیدواروں کو مفت بس سفر کی سہولت

   

دیوریا۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے یو پی ٹی ای ٹی امتحان کا پرچہ افشا کرنے والوں پرسخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امتحان دوبارہ منعقد ہونے پر امیدواروں کو مفت بس سفر کی سہولیت دیجائے گی اوران کا ایڈمٹ کارڈ ہی روڈ ویز بس کا ٹکٹ ہوگا۔ یوگی نے اتوار کو دیوریا کے بھاٹپارانی علاقے میں بہیاری بگھیل میں 200 کروڑ روپئے کی 412پروجکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ای ٹی کا پرچہ افشا کرنے والوں کیخلاف حکومت سخت کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرچہ افشا کرنے والوں کے گھر پر بلڈوزر بھی چلے گا۔
اس معاملے میں ابھی تک 23افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور دیگر ملزمین کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے ماری کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ای ٹی کا امتحان ایک مہینے کے اندر دوباہ منعقد کرایا جائے گا۔