یوپی پنچایت انتخابات: کورونا بحران کے درمیان پہلے مرحلے کے تحت 18 اضلاع میں ووٹنگ

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: کورونا بحران کے درمیان اتر پردیش میں 3 سطحی پنچایت انتخابات میں پہلے مرحلے کے تحت جمعرات کو ووٹنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل صبح سات بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہا۔ پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت یو پی کے 18 اضلاع میں بلاک ڈیولپمنٹ کمیٹی (بی ڈی سی) رکن، گرام پردھان اور گرام پنچایت وارڈ رکن کے لئے رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس مرحلہ میں 2.21 لاکھ سے زیادہ عہدوں کے لئے 3.33 لاکھ سے زیادہ امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ریاستی الیکشن آفس کے حوالہ سے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ پولنگ میں لوگوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور کہیں سے کسی قسم ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے، شام 6 بجے تک ووٹنگ جاری رہی۔