یوپی پولیس عہدیدار نے ایف آئی آر درج کرنے لڑکی کو رقص پر مجبور کیا

   

کانپور : ایک کمسن لڑکی کا ویڈیو سماجی ذرائع ابلاغ پر وائرل ہوگیا جس میں مبینہ طور پر انسپکٹر گووند نگر پولیس اسٹیشن نے ایف آئی آر درج کرنے کے لئے رقص کرنے پر مجبور کیا تھا۔ یہ شکایت اُس کے مالک مکان کے رشتہ دار کے خلاف تھی۔ 16 سالہ لڑکی کا ویڈیو سماجی ذرائع ابلاغ پر وائرل ہوگیا۔ لڑکی اپنے خاندان کے ساتھ گووند نگر غربی داباؤلی میں کرایہ کے مکان میں قیام پذیر ہے۔