کانپور ۔ ایک جسمانی معذور بیوہ نے کانپور میں الزام عائد کیا ہے کہ مقامی پولیس عملہ نے اس کی نابالغ لڑکی کو تلاش کرنے اپنی گاڑیوں کیلئے ڈیزل کا خرچ طلب کیا ہے ۔ اس خاتون کی نابالغ لڑکی کا گذشتہ مہینے ایک رشتہ دار نے اغوا کرلیا ہے ۔ گڑیا نامی خاتون نے اس سلسلہ میں کانپور پولیس سربراہ سے ملاقات کرکے فیول خرچ طلب کرنے والے عملہ کے خلاف شکایت درج کروائی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گڑیا نے کہا کہ اس نے اپنی لاپتہ لڑکی کے تعلق سے گذشتہ مہینے شکایت درج کروائی تھی ۔ پولیس نے اس کی کوئی مدد نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس صرف تلاش کا بہانہ کر رہی ہے ۔ بعض مرتبہ لڑکی کے کردار پر سوال کئے جا رہے ہیں اور گاڑیوں میں ڈیزل بھروانے پر زور دیا جا رہا ہے ۔