کوشامبی15مئی(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے چائل تحصیل علاقے کے لہورے چرواں گاؤں مہاراشٹرا سے چل کر پیدل پہنچے مہاجرمزدور کی آج موت ہوگئی۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ لہورے چروا گاؤں باشندہ ننکا(22)ممبئی میں رہ کر مزدوری کرتا تھا۔ وہ ممبئی سے پیدل چل کر 11مئی کو گھر پہنچا تھا۔باہر سے آنے کی وجہ سے وہ گھر نہ جاکر گاؤں کے باہر ایک مندر کے نزدیک رک گیا تھا۔ 14 مئی کو کھانسی، زکام اور بخار سے متاثر ہونے پر اسے ضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں اسکی تھرمل اسکریننگ جاچ کی گئی اور واپس بھیج دیا گیا۔ جمعہ کو اس کے تکلیف میں اضافہ ہونے پر دوا لینے اسپتال گیا تھا جہاں اس کی موت ہوگئی۔